پہلی بار فلک کے پروپوز کرنے پر شادی سے انکار کردیا تھا، سارہ خان

کراچی: اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ جب پہلی بار فلک شبیر نے پروپوز کیا تو انہوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ سارہ خان نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی مکمل طور پر ارینج میرج تھی اور فلک شبیر سے ان کی شادی بالکل اس طرح ہوئی جیسے پاکستانی گھرانوں میں شادیاں کی جاتی ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے فلک سے زیادہ ملی بھی نہیں تھیں، فلک سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی تھی جہاں فلک نے مجھے پروپوز کیا لیکن میں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔
سارہ نے مزید بتایا کہ بعدازاں انہوں نے فلک کے لیے اپنے والد سے بات کی اور پھر جو کچھ ہوا والد نے خود کیا کیوں کہ والدین ہم سے بہتر فیصلے کرسکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ فلک کے ساتھ بہت خوش ہیں اور جس دن انہیں فلک پھول نہ دیں تو لگتا ہے دن نامکمل ہے۔
خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس عالمی وبا کے دوران سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔