براؤزنگ انٹرٹینمنٹ
انٹرٹینمنٹ
مہوش حیات اور کبریٰ کی درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم
کراچی: سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے الزامات لگانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواستوں پر عدالت عالیہ نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ…
بھارتی سیاست گھٹیا، پاکستان میں اپنی ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی، عروہ
کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایشیاکپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عروہ حسین کا کہنا تھا کہ بھارت…
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بخیریت گھر واپس آگئے
کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ لاپتا ہوگئے تھے، اب اطلاع آئی ہے کہ وہ بخیریت گھر واپس آگئے ہیں۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔…
عامر لیاقت نے طوبیٰ کے مجبور کرنے پر مجھے طلاق دی، بشریٰ اقبال
کراچی: میڈیا انڈسٹری کی مقبول شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنی طلاق اور سابق شوہر کی وصیت سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
بشریٰ اقبال نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عامر لیاقت نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی…
باربی سال کی کامیاب ترین فلم قرار، سب سے زیادہ بزنس کیا
نیویارک: رواں سال ہالی وُڈ فلم باربی دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔
بچوں کے مقبول کھلونے کے حوالے سے بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر سپر ماریو کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
مارگوٹ روبی نے اس فلم میں باربی کا…
غلط پلاسٹک سرجری نے ارجنٹائن کی معروف اداکارہ کی جان لے لی
بیونس آئرس: غلط پلاسٹک سرجری کے باعث ارجنٹائن کی مشہور اداکارہ سلوینا لونا چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ سلوینا لونا گزشتہ 79 دن سے بیونس آئرس کے اسپتال میں زیرعلاج اور لائف سپورٹ پر زندہ تھیں جہاں جمعرات کو ڈاکٹروں نے ان کے…
نور کا ماہرہ خان کو راستہ بدل کر اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ
لاہور: ماہرہ خان کو لالی وُڈ کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے راستہ تبدیل کرکے اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
سوشل میڈیا کی پوسٹ میں نور بخاری نے اداکارہ ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے…
نواز الدین صدیقی اور کرکٹر عثمان خواجہ میرے رشتے دار ہیں، سعود
کراچی: فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار سعود نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وُڈ کے منجھے ہوئے اداکار نواز الدین صدیقی اور آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ان کے رشتے دار ہیں۔
اداکار سعود نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بھارت میں مقیم ان کے…
پیمرا نے ڈرامہ سیریل حادثہ پر پابندی لگادی
اسلام آباد: پیمرانے نجی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ڈرامے حادثہ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد کردی۔
پیمرا کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے ڈرامے کے مواد سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد…
اگر شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں، اشنا شاہ
کراچی: ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ بیویوں کو شوہروں کا موبائل فون چیک کرنے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے۔
اشنا شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد موبائل پر کسی کوڈ یا پاس ورڈ کی ضرورت نہیں پیش آنی چاہیے۔ اگر…