بولی وُڈ سے حال ہی میں 3 فلموں کی پیشکش کی گئی، سعود

کراچی: فلموں کے مقبول اداکار سعود نے کہا ہے کہ انہیں حال ہی میں بولی وُڈ سے 2 سے 3 فلموں کی پیشکش کی جاچکی ہے، لیکن پاکستان سے کسی ایک فلم کی بھی آفر نہیں ہوئی۔
سعود نے اہلیہ جویریہ سعود کے ساتھ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حال ہی میں انہیں پڑوسی ملک (بولی وڈ) سے تین فلمز کی آفر آچکی ہے، بولی وُڈ کے معروف ڈائریکٹر کی جانب سے ایک فلم کی آفر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اداکارعلی خان اور میں نے ہم سب نام سے فلم کی شوٹ مکمل کی ہے، اس فلم کے دوران ہی بولی وُڈ کے ایک بڑے ڈائریکٹر نے مجھے اور علی خان کو فلم کی پیشکش کی۔
سعود کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی بولی وُڈ سے ایک سے دو فلموں کی پیشکش کی جاچکی ہے، لیکن پاکستان سے اب تک کسی فلم کی آفر نہیں ہوئی۔
سعود کو پاکستان میں کسی فلم میں آفر نہ ملنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ کا کہنا تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے جو لوگ اس وقت فلمز پر پیسہ لگا رہے ان کی خواہش ہے کہ ہم ہی فلم میں ہیرو کا کردار نبھائیں، کسی اور کو کیوں آنے دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔