میری آمدن معجزاتی، ویڈیوز عوام کو دکھانے کے لیے لیک کیں، حریم شاہ

کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ کی آمدن کے ذرائع سے متعلق سوالات کے جواب میں ٹال مٹول۔
حال ہی میں میزبان نادر علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریم شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں میزبان کو حریم شاہ سے ان کی آمدن کے ذرائع سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔
سوال پر حریم شاہ نے واضح جواب دینے کے بجائے گھماتے پھراتے انداز میں ردعمل دیا۔
حریم نے جواب دیا کہ میری آمدن کے کئی ذرائع ہیں، میری آمدن یوں سمجھ لیں کہ معجزاتی ہی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں۔
حریم کا کہنا تھا کہ میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ایسا بہت کچھ کرتی ہوں جو آپ نہیں کرسکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے لیکن میں اگر ایسا چاہتی تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا، میں اس طرح اپنی مرضی سے سب حاصل کرلیتی، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کے لیے کیں، اس میں ہرگز میرا مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھی۔
حریم شاہ نے کہا کہ میں کہیں بھی جاؤں میرا سفر، ہوٹلنگ، گھومنا پھرنا سب بلامعاوضہ ہوتا ہے، گفٹس بھی مجھے بے حد ملتے رہتے ہیں، میں بیرون ملک اگر شوز کے لیے جاؤں تب بھی بہت بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے، اسنیک اور لائیکی نے مجھے بہت پیسہ دیا، ماضی میں ہمارا سوشل میڈیا ایپ اسنیکس سے کنٹریکٹ تھا، ماہانہ 5 سے 7 لاکھ معاوضہ دیا، لائیکی سے آج بھی کنٹریکٹ ہے وہاں سے اچھا خاصہ معاوضہ ملتا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔