ایمن ڈراموں میں کام کرے یا نہ کرے، یہ اُس کا ذاتی فیصلہ ہے، منیب بٹ

کراچی: اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ایمن خان کی ڈراموں میں واپسی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
منیب بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ جب ایمن کا دل چاہے گا تو وہ ضرور شوبز میں واپس آئیں گی، کیریئر سے متعلق، وہ جو بھی فیصلہ کرتی ہیں، اُن کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، اس فیصلے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
منیب بٹ نے کہا کہ ڈراموں میں کام کرنا یا نہ کرنا، ایمن خان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
منیب بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کبھی یک طرفہ محبت نہیں ہوئی، شادی سے پہلے بہت سے لوگ پسند آجاتے ہیں جسے ہم محبت سمجھ لیتے ہیں لیکن جب اصل محبت کے بعد عشق کے سفر کا آغاز ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے۔
خیال رہے کہ ایمن خان اور اُن کی جڑواں بہن منال خان نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا لیا تھا اور دونوں بہنوں کو انتہائی کم عرصے میں کافی شہرت ملی۔
ایمن خان نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا جن میں عشق تماشا، گھر تتلی کا پر، باندی، ہری ہری چوڑیاں سمیت دیگر شامل ہیں۔
سال 2018 میں ایمن خان کی منیب بٹ کے ساتھ شادی ہوئی تھی، 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش ہوئی تھی اور رواں سال اگست میں اس جوڑے کے ہاں دوسری بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔
شادی کے بعد ہی ایمن خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔