اب تک میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں مل سکا، سحر خان

کراچی: ٹی وی اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ اُنہیں لمبے قد کے لڑکے زیادہ پسند ہیں لیکن اب تک اُنہیں اپنے خوابوں کا شہزادہ نہیں مل سکا۔
اداکارہ سحر خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس ابھی سوچنے کے لیے بہت کچھ ہے اور فی الحال کیریئر پر توجہ ہے تو ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لمبے قد کے لڑکے زیادہ پسند ہیں لیکن میرے خوابوں کا شہزادہ ابھی تک مجھے ملا ہی نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے فیملی بہت اہم ہے تو میرا ہونے والا شوہر ایسا ہو جو اپنے والدین، بہن، بھائیوں کی عزت کرتا ہو، اگر وہ اپنے گھروالوں کی عزت کرے گا تو پھر ہی وہ میری بھی عزت کرے گا۔
سحر نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی لڑکے اور لڑکی کو اپنی فیملی کو اُسی وقت ایک دوسرے کے بارے میں بتانا چاہیے کہ جب وہ ایک دوسرے سے مطمئن ہوں اور اُنہیں یہ یقین ہو کہ وہ ایک ساتھ خوش حال زندگی گزار سکتے ہیں۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پہلے جنات پر یقین نہیں تھا لیکن زندگی میں ایک واقعہ ایسا ہوا، جس کے بعد سے بہت ڈر لگتا ہے۔
سحر خان نے اُس واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی دوست کے گھر تھی، میری دوست نے کہا، اُس کے گھر کسی بابا کی حاضری ہوتی ہے، میں نے اس بات کا مذاق اُڑایا جس کے بعد دوست کے کمرے کی کھڑکی زور زور سے کھٹکنے لگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد سے جِنات سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔