ماہرہ خان قریبی دوست سلیم کریم کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان نے ان کی شادی کے دن کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس ہیں اور وہ دولہے کی طرف چل کر جاتی ہیں جب کہ سلیم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
ماہرہ خان اس سے قبل نامور فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کرچکی تھیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کردیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔