براؤزنگ دلچسپ خبر

دلچسپ خبر

کراچی: ساڑھے 21 انچ لمبے کان والی بکری عالمی ریکارڈ جلد توڑ دے گی

کراچی : بڑے کانوں والی 2 ماہ کی بکری ورلڈ ریکارڈ سے تھوڑی سی دوری پر ہے۔ سمبی کے کانوں کی لمبائی ساڑھے 21 انچ ہے، گزشتہ سال کا ورلڈ ریکارڈ 22 انچ کانوں کی لمبائی کا ہے۔ کراچی میں بڑے کانوں والی بکری نے اپنے پالنے والے کی عالمی ریکارڈ کو…

لکڑی سے تیار کردہ نایاب ماڈل کی شاندار کار

پیرس: پانچ برس کی شبانہ روز محنت کے بعد فنکار نے نایاب ڈیزائن والی گاڑی کا ہوبہو ماڈل بنایا ہے لیکن وہ ماڈل لکڑی کا ہے۔ اب یہ ماڈل 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔ بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال مائیکل رابیلارڈ نے یہ شاہکار پانچ سال…

لاکھوں سال سے بارش سے محروم علاقہ ڈرائی ویلی

نیویارک: دنیا میں ایسا علاقہ بھی موجود ہے جہاں لاکھوں سال سے بارش کی ایک بوند بھی نہیں برسی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا کا یہ علاقہ ڈرائی ویلی دنیا کا خشک ترین مقام ہے، جہاں قریباً 20 لاکھ…

خاتون نے اے آئی سے بنے مجازی فرد سے بیاہ رچالیا

نیویارک: دو بچوں کی ماں امریکی خاتون نے مجازی فرد سے بیاہ رچالیا اور ان کے مطابق ان کا مجازی شوہر نہ ہی بات بات پر سوالات کرتا ہے، نہ ہی وہ اس کا بوجھ اٹھاتی ہیں اور نہ ہی وہ لڑتا جھگڑتا ہے کیونکہ وہ ایک کمپیوٹر کردار ہے۔ ان کا شوہرایرن…

نگاہوں کو خیرہ کردینے والی انتہائی گول ترین کنگسلے جھیل

فلوریڈا: دنیا کی گول ترین قدرتی جھیل فلوریڈا میں واقع ہے، اسے کنگسلے جھیل کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا دوسرا نام چاندی کے ڈالر والی جھیل بھی ہے۔ فلوریڈا کلے کاؤنٹی میں واقع یہ جھیل پوری ریاست میں ماہی گیری کا بہترین مقام بھی ہے، لیکن اس…

جاپانی یوٹیوبر مشہوری کے لیے زہریلی جیلی فش پکاکر کھاگیا

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نے مشہوری کے لیے زہریلی جیلی فش پکاکر کھانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو پر عوام اور ماہرین نے شدید تنقید کی ہے۔ نیلی رنگت کی اس جیلی فش کو ایک تاریخی واقعے کی نسبت سے مین آف وار (جنگی سپاہی) یا…

ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹپس پر عمل کرنے والی خاتون اسپتال جاپہنچی

نیویارک: ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی بیوٹی ٹپس پر عملدرآمد کرنے والی خاتون کا چہرہ زخمی ہوگیا، اسپتال جاپہنچی۔ ریجینا کوئے نامی خاتون نے انسٹا پر اپنی دل خراش اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں اُنہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کا ذکر کیا ہے۔ ٹک…

روسی جاسوس وہیل سویڈن پہنچ گئی

اسٹاک ہوم: روس کی جانب سے مبینہ طور پر جاسوسی کی تربیت کے بعد سفید رنگت کی بیلگا وہیل اب سویڈن میں دیکھی گئی ہے۔ 2019 میں اسے ناروے کے دوردراز علاقے فِن مارک میں دیکھا گیا تھا۔ اب اسی وہیل کو سویڈن میں دیکھا گیا ہے، جس پر کبھی برقی آلات…

معذور طالبہ کے معاون کتے کو ڈپلوما کی ڈگری مل گئی

نیوجرسی: معذور طالبہ کی تعلیم کے دوران مدد اور معاونت کرنے والے کتے کو بھی ڈپلوما کی ڈگری مل گئی۔ امریکا میں واقع سیٹن ہال یونیورسٹی میں ایک مددگار کتے کو اس کی مالکن کے ساتھ ڈپلوما کی ڈگری دی گئی ہے۔ اس کے لیے خصوصی طور پر ڈوگی ڈپلوما…

بھارت: موبائل گرنے پر ملازم نے سارا پانی نکال کر ڈیم خالی کردیا

چھتیس گڑھ: بھارت کے حوالے سے ہر کچھ عرصے بعد ایسی اطلاع آتی ہے کہ دُنیا انگشت بدنداں رہ جاتی ہے۔ بھارت میں ایک سرکاری ملازم کا فون ڈیم میں گر گیا جسے غوطہ خور بھی نہ نکال سکا تو 3 دن تک مسلسل موٹر چلاکر 21 لاکھ گیلن پانی باہر پھینک دیا جس…