برطانوی شہری کا اہل خانہ سے رقم بٹورنے کے لیے اغوا کا ڈرامہ

پورٹس ماؤتھ: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے خود کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، تاکہ اس کے گھر والے بطور تاوان رقم بھیجیں، جس سے وہ تھائی لینڈ میں عیاشیاں کرسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ انگلینڈ کے شہری ایان روبی تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں چھٹیاں گزارنے آئے تھے۔ دوستوں کے ساتھ موج مستیاں اور پارٹیاں کرتے کرتے آخرکار ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے۔ مزید رقم کے لیے ایان نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے انہوں نے اپنے دوستوں کو اغوا کاروں کے طور پر ظاہر کیا اور اس بہانے برطانیہ میں اپنے گھروالوں سے رقم ہتھیانے کی کوشش کی۔
ایان روبی کا تعلق برطانیہ کے پورٹس ماؤتھ سے ہے۔ وہ ایک سیاح کے طور پر تھائی لینڈ گئے تھے اور مقامی تفریحات جیسے منشیات، پارٹیاں کرنے میں مگن رہنے لگے تھے۔ اس کے لیے انہوں نے بار بار اپنی چھٹیوں کو آگے بڑھایا۔ ان کی ان حرکات کو دیکھتے ہوئے گھروالوں نے آخرکار ان کو ان کاموں کے لیے پیسے بھیجنے سے انکار کردیا۔
عیاشی کا نشہ اتنا تھا کہ بجائے گھر لوٹ جانے کے، انہوں نے اپنے گھروالوں سے زبردستی رقم حاصل کرنے کے لیے ایک شیطانی منصوبہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو راضی کیا کہ وہ انہیں ماریں، پیٹیں اور نقاب پوش بدمعاشوں کا روپ دھار کر ان کے گھروالوں سے تاوان کا مطالبہ کریں۔
تاہم ان کے اہل خانہ نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری پولیس سے رجوع کیا۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ایان صرف اپنی عیاشی کے لیے رقم حاصل کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے اتنا بڑا ڈرامہ رچایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔