103 سالہ بزرگ نے 49 سالہ خاتون سے بیاہ رچالیا

بھوپال: سو سال سے زائد عمر کے بزرگ نے 49 سالہ خاتون سے بیاہ رچالیا، گو اس بات پر یقین کرنا ازحد مشکل مشکل ہے مگر بھارت میں 103 سالہ بزرگ نے واقعی 49 سالہ خاتون سے شادی کی ہے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں 103 سالہ حبیب نذر نے 49 سالہ فیروز جہاں سے تیسری شادی کی اور نکاح کے بعد گھر واپسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انہوں نے یہ شادی 2023 میں کی تھی مگر گزشتہ دنوں یہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ جوڑا میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
حبیب نذر کی دوسری بیوی کا انتقال کچھ عرصے قبل ہوا تھا اور تنہائی کے احساس نے انہیں ایک بار پھر شادی کرنے پر مجبور کیا۔
حبیب نذر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 103 سال کا ہوچکا ہوں اور میری بیوی 49 سال کی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میری پہلی شادی ناسک شہر میں ہوئی تھی اور پہلی بیوی کے انتقال کے بعد میں لکھنؤ منتقل ہوگیا، جہاں دوسری شادی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری بیوی کے انتقال کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگے تھے اور اسی لیے انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔
یہ فیروز جہاں کی دوسری شادی ہے اور ان کے پہلے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔
انہوں نے حبیب نذر سے اس لیے شادی کرنے کی ہامی بھری، کیونکہ ان کا کوئی خیال رکھنے والا نہیں تھا۔
اس حوالے سے فیروز جہاں نے بتایا کہ میرے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔