جرمن باشندے کا 3 سیکنڈ میں گرما گرم کافی پینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

فرینکفرٹ: جرمنی کے ایک شہری نے 3.12 سیکنڈ میں گرما گرم کافی کا کپ پی کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق فیلکس وون میبوم نے فرینکفرٹ میں کم وقت میں کھولتی ہوئی کافی کا کپ پی کر یہ ریکارڈ بنایا۔
فیلکس نے گزشتہ ریکارڈ وقت سے 0.05 سیکنڈ کم وقت یعنی 3.12 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دے کر اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سیریل ریکارڈ ساز آندرے اورٹلوم نے 2021 میں اپنے نام کیا تھا۔
ادارے کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیلکس نے اپنی کامیاب کوشش میں گرما گرم کافی کا کپ حلق سے اتارا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔