پونے تین سو سال سے زائد قدیم لیموں کتنے لاکھ میں نیلام ہوا

لندن: ایک پُرانی الماری کی دراز سے ملنے والے 285 سال پُرانے لیموں کو 1780 ڈالر(پاکستانی 4 لاکھ 92 ہزار 897 روپے) میں نیلامی۔
برطانیہ کے علاقے شروپ شائر سے تعلق رکھنے والے بریٹلز آکشنیئرز کا کہنا تھا کہ ایک خاندان ان کے نیلام گھر میں 19 ویں صدی کا ایک کیبنٹ لایا، جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے آنجہانی انکل کا ہے۔
جس وقت ایک فوٹوگرافر اس کیبنٹ کی فروخت کے لیے اس کی عکس بندی کررہا تھا، تب اس کی پشت پر موجود دراز میں سے ایک لیموں نکلا۔
دریافت شدہ لیموں پر ایک پیغام درج تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لیموں پی لو فرینچینی کی جانب سے 4 نومبر 1739 کو مِس ای بیکسٹر کو دیا گیا تھا۔
نیلام گھر نے اس پرانے لیموں کو فروخت کرنے کی کوشش کی اور 1780 ڈالر کی بولی لگنے پر منتظمین نے حیرت کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب کیبنٹ محض 40 ڈالر میں فروخت ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔