دُنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد اموات

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار 552 ہوگئی، عالمی ادارۂ صحت نے ان دعووں کو مسترد کیا کہ کورونا وائرس اپنی طاقت کھورہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے لاطینی امریکی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی نہ

وزیراعظم نے طبی عملے کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے طبی عملے کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی حفاظت سے متعلق جامع پلان طلب کرلیا۔ عمران خان نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق پائی جانے والی تشویش پر نوٹس لیتے

سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کورونا میں مبتلا

کراچی: پاکستان کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں اداکارائیں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند

جسٹس فائز کیس: عدالت عظمیٰ نے وفاق سے 4 سوال کے جواب مانگ لیے

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاقی حکومت سے 4 سوال کے جواب مانگ لیے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دس رکنی فل کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے

سیاہ فام شہری کی ہلاکت، ٹرمپ کی مظاہرین کو فوجی طاقت سے روکنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکا کے صدر ٹرمپ نے ملک میں بڑھتے مظاہروں اور احتجاج کو روکنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی دے دی۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ملک میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد بگڑتی ہوئی صورت حال اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے

کورونا سے صحت یاب رُکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کا دل کے دورے سے انتقال

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے۔ منیر خان اورکزئی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ منیر خان کا 24 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،

کراچی سمیت اندرون سندھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان

کراچی: صوبائی حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد صوبائی حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے

جسٹس فائز عیسٰی ملزم، وہ مجھ سے سوال نہیں کرسکتے، شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی ملزم ہیں، وہ مجھ سے سوال نہیں کرسکتے۔ عدالت عظمیٰ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کی سماعت کے لیے

کورونا بحران: متاثرین 76 ہزار سے متجاوز، 1621 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کے 3938 نئے کیس سامنے آگئے اور 78 افراد اس وبا کے باعث انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ

سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع، کاروباری اوقات بڑھادیے گئے

کراچی: سندھ حکومت نے کاروباری اوقات میں اضافہ جب کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کردی، اب صوبے میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کاروباری سرگر میوں کی اجازت ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن توسیع کا اعلان کیا ہے جس کے