کورونا وبا ایک روز میں 66 زندگیاں نگل گئی، 2458 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد کورونا وبا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 49 ہزار 779 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 350، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، خیبرپختونخوا 47 ہزار 370، اسلام آباد میں 30 ہزار 406، بلوچستان میں 17 ہزار 187، آزاد کشمیر 6 ہزار 933 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 تعداد ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 49 ہزار 105 ہوگئی، جن میں سے 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 863 افراد نے کورونا کو شکست دے دی، جس کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 43 ہزار 268 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 091 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہے۔ میرپور آزاد کشمیرمیں سب سے زیادہ جب کہ پشاور اور حیدرآباد کورونا مثبت شرح کے لحاظ سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔