کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم قرار!

کراچی: عدالت عالیہ نے کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کو کالعدم قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200 ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، ملازمین کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ 1200 ملازمین کو جون 2012 سے مارچ 2013 کے دوران بھرتی کیا گیا تھا، ملازمین کو ضابطے کے مطابق ملازمت دی گئی اور 2016 میں تمام ملازمین کو قانون کے مطابق مستقل کردیا گیا تھا۔
تاہم تمام ملازمین کو سیاسی بھرتی کا الزام لگاکر برطرفی کا نوٹس دے دیا گیا۔
عدالت نے ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں اور مختصر فیصلے میں ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔