راولپنڈی پولیس کے 11 افسران و اہلکار کورونا وائرس سے متاثر!

راولپنڈی: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں راولپنڈی پولیس کے 11 افسران و اہلکار بھی وبا کا شکار ہوگئے۔
کورونا وبا کی دوسری لہرمیں راولپنڈی پولیس کے 11 افسران و اہلکار بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی پی او آفس کے شکایات سیل کے انچارج انسپکٹر مشتاق شاہ حالت تشویش ناک ہونے پر اسپتال منتقل کیے گئے۔ دو سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبلز، دو کانسٹیبلز اور ایک کُک سمیت 9 مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وبا سے ایک انسپکٹر محمد عجائب شہید بھی ہوچکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ کیے گئے پولیس افسران و اہلکاروں کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران اور گھروں میں بھی فورس کے تمام افسران و اہلکار فیس ماسک کا استعمال اور کورونا ایس اوپیز کی ہابندی یقینی بنائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔