حنید لاکھانی کا تاریخ سندھ کو کتابی صورت دینے کا عزم، میگا پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا

کراچی: ممتاز ماہر تعلیم، سیاست داں اور سماجی رہنما، حنید لاکھاںی نے سندھ کی قدیم اور زرخیز تاریخ کو کتابی صورت دینے کا اعلان کردیا، میگا پروجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حنید لاکھانی ہزاروں برسوں پر محیط سندھ کی تاریخ کو اسٹوری آف انڈس سویلائزیشن کے عنوان سے سامنے لارہے ہیں۔ اس باتصویری کتاب کی اشاعت 2021 کے اوائل میں متوقع ہے۔
انہوں نے وائس آف سندھ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں سے ایک ہے، یہ سماجی ترقی، بھائی چارے اور بین المذاہب مکالمے کی قابل فخر تاریخ ہے، جسے انگریزی زبان میں قلم بند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب سندھ کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق عالمی دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔
اس میگا پروجیکٹ کی ایڈیٹوریل ٹیم میں ڈاکٹر عمیر ہارون، ناجیہ میر، سید فواد رضا، علی عابد سومرو اور اقبال خورشید شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔