اشتعال انگیز تقریر کیس: وسیم اختر، رؤف صدیقی، فاروق ستار و دیگر بری!

کراچی: اشتعال انگیز تقریر کیس میں نامزد ایم کیوایم کے رہنماؤں وسیم اختر، رؤف صدیقی، قمر منصور، خواجہ اظہار الحسن اور فاروق ستار کو عدالت نے بری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 10 نے اشعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، روف صدیقی اور قمر منصور، خواجہ اظہار کو بری کردیا۔
ملزمان کے خلاف 2015 میں سہراب گوٹھ پولیس نے مقدمات درج کیے تھے، جب کہ ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں جن کو عدالت نے منظور کیا۔ لطیف پاشا ایڈووکیٹ کے مطابق ایک تقریر سننے پر 23 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے۔ ایک ہی وقوعہ کے ایک سے زائد مقدمات کیسے درج ہوسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔