فہد مصطفیٰ کا بچے کے علاج کے لیے بڑا اعلان!

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے ہندو بچے کے علاج کے لیے 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ فہد مصطفیٰ نے یہ اعلان ایک پروگرام کے دوران بذریعہ فون کال کیا۔ ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے…

دُنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پاکستانی کا بڑا اعزاز!

اسلام آباد: پاکستان کے نوجوان شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 19 سالہ کوہ پیما شہروز نے یہ کارنامہ آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر سرانجام دیا، جس کی اطلاع ان کی ٹیم نے شہروز کے سوشل…

عالمی برادری اسرائیلی سفاکیت کا نوٹس لے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا اور عالمی برادری اسرائیل کی سفاکیت کا نوٹس لے۔ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد…

روس، مسلح شخص کا اسکول پر حملہ، بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

ماسکو: روس میں مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طلبا اور استاد سمیت 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر قازان کے ایک پرائمری اسکول میں مسلح افراد دیوار پھلانگ کر…

مجھے خوف خدا ہے، بڑے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چاہے حکومت چلی جائے چینی مافیا سمیت کسی کو رعایت نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جانب سے براہ راست پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل…

او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

جدہ: فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے او آئی سی نے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ پر فضائی بم باری کے نتیجے میں 20 فلسطینیوں کی شہادت پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی…

کورونا سے 113 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 9 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد: پاکستان کے طول و عرض میں کورونا وبا کے وار میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، ملک میں عالمی وبا کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر…

سندھ حکومت کا یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ!

کراچی: سندھ حکومت نے یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کووڈ کی پہلی لہر میں 11 جون 2020 کو سب…

مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیاں، برطانوی مسلمان سراپا احتجاج!

لندن: اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں‌ پُرتشدد کارروائیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے برطانیہ میں مظاہرہ کیا گیا جب کہ برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن سے معاملے پر…

پاکستان کی مختصر فلم دریا کے اس پار نے تین عالمی اعزاز جیت لیے!

چترال: ضلع چترال میں خواتین کی خودکشیوں اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہی پر مبنی مختصر دورانیے کی فلم ’دریا کے اس پار‘ نے تین عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے۔ قریباً 30 منٹ دورانیے کی اس فلم نے نیویارک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین…