او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

جدہ: فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے او آئی سی نے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ پر فضائی بم باری کے نتیجے میں 20 فلسطینیوں کی شہادت پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت و درندگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے لہٰذا عالمی برادری فلسطینی عوام کےتحفظ کے لیے فوری کارروائی کرے۔
او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز سمیت ترکی اور سعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔