کورونا سے 113 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 9 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد: پاکستان کے طول و عرض میں کورونا وبا کے وار میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، ملک میں عالمی وبا کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزارسے تجاوز کرگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 113 افراد جاں بحق جب کہ 3 ہزار 84 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ ملک میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد 13 ہے۔
ملک میں گزشتہ روز 38 ہزار 883 ٹیسٹ کیے گئے جو موجودہ وبا کے تناظر میں کم بتائے جاتے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 959 ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔