تمام ملکوں کے جھنڈے 4 منٹ میں پہچاننے کا ورلڈ ریکارڈ

بیروت: حیرت انگیز طور پر محض چار منٹ میں لبنان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے تمام ممالک کے جھنڈے درست پہچان کر گنیز بک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 16 سالہ حسن داوے نے 2021 میں بنائے گئے ریکارڈ کے وقت سے 6 سیکنڈ قبل تمام جھنڈوں کو پہچان کر ریکارڈ توڑا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بحرین کے آدم سعید کے پاس تھا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام سے بات کرتے ہوئے داوے کا کہنا تھا میں نے 2021 میں موسمِ گرما کا بڑا حصہ اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے تیاری میں گزارا، مجھے یاد ہے جب یہ ریکارڈ 18 سیکنڈز کے فاصلے سے دوبارہ ٹوٹا اور 4 منٹ 6 سیکنڈ نیا ریکارڈ بنا تو میں ہار مان گیا تھا۔ یہ کام بہت مشکل ہوگیا تھا۔
داوے نے کہا کہ انہوں نے اپنے مقصد کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور انہیں یہ کامیابی قریباً 1000 بار کی جانے والی کوششوں کے بعد ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 2013 سے تمام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کتابیں موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔