کراچی میں تیز بارش، موسم خوش گوار

کراچی: شہر قائد کو بادلوں نے گھیر لیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بعض علاقوں میں تیز جب کہ کچھ علاقوں میں نارمل بارش دیکھنے میں آئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، جام شورو، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر وغیرہ میں آج اور کل بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش کے اس نئے اسپیل سے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں موجود کم دباؤ میں شامل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں 15 ستمبر تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔