ابوظبی میں نایاب سفید باز 15 لاکھ درہم میں نیلام

ابوظبی: نایاب باز کی 15 لاکھ درہم میں نیلامی، ابوظبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹرین ایگزیبیشن میں نایاب باز ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الٹرا وائٹ پیور گیر گرموشا نسل کا ایک نایاب سفید باز 15 لاکھ درہم میں نیلام ہوا ہے جو اس سال نمائش میں نیلام ہونے والا اب تک کا سب سے مہنگا باز ہے۔
امریکا کے مارک موگلچ فارم میں پرورش پانے والے اس نایاب باز کا وزن ایک ہزار گرام جب کہ اس کی لمبائی اور چوڑائی 16.5 انچ ہے۔ یہ باز اپنے سفید پروں اور غیر معمولی جسمانی خدوخال کی وجہ سے ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے۔
رواں سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی سطح کے 55 معروف فالکن بریڈنگ فارمز حصہ لے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔