عوام کیلیے بری خبر، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء مہنگی ہونے کا اندیشہ

اسلام آباد: عوام کے لیے ہر نیا دن ایک امتحان سے کم نہیں ہوتا، اب اُن کے لیے ایک بُری خبر یہ ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری شروع ہوگئی، حکومت کو گھی، آئل اور سرف سمیت کئی اشیا مہنگی کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس بار حکومت کو مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، کپڑے دھونے کے سرف، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔