قومی ٹیم بہترین، کوئی وجہ نہیں ورلڈکپ فائنل میں نہ پہنچے، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے، کوئی وجہ نہیں کہ قومی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں میری ٹاپ فور ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں، مجھے لگتا ہے کہ قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری بولنگ، بیٹنگ اور اسپن ڈیپارٹمنٹ اچھا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے ورلڈکپ کے لیے سب سے بہترین کپتان کے سوال پر کہا کہ تمام ٹیموں کے کپتانوں میں قریباً ایک جیسے اسکلز ہوتے ہیں لیکن میں بابراعظم کو بیک کروں گا۔
انہوں نے رمیز راجا کو کمنٹری میں کم بیک کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کے مداح انہیں کمنٹری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم نے 2011 کے ورلڈکپ کے مقابلے بھارت میں کھیلے تھے، تاہم سیمی فائنل میں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔