پاکستانی روپیہ مستحکم، ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

کراچی: پاکستانی روپیہ دن بہ دن مستحکم ہورہا ہے اور امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہورہی ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں ستمبر کے آخری کاروباری روز ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ ایک پیسا کم ہوا ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر 1 روپیہ ایک پیسہ سستا ہوکر 287 روپے 74 پیسے کا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں رواں ہفتے ڈالر 4 روپے 2 پیسے جب کہ ستمبر میں 17 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 5 روپے 50 پیسے جب کہ ستمبر میں 35 روپے سستا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، جس کے نتیجے میں پچھلے کچھ ہفتوں سے امریکی کرنسی کی قیمت تسلسل کے ساتھ گر رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔