پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے وسیع امکانات

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تمام 34 نکات پر پاکستان نے عمل درآمد مکمل کرلیا اور امسال وطن عزیز کے گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے۔
آج سے 17جون کے دوران جرمنی میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوگا، جس میں پاکستان کو دیے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق اس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔
ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عمل درآمد کرلیا ہے اور اس نے کامیابی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔