سندھ، لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15 روز کی توسیع!

کراچی: حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15 جولائی تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس کے تحت سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں تعلیمی ادارے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ 15 جولائی تک بند رہیں گے، بیوٹی پارلرز، بیوٹی سیلون پرپابندی رہے گی، صوبے بھر میں سیاسی، سماجی، مذہبی، عوامی اجتماعات اور تقاریب پر پابندی ہوگی، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز پر پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سنیما گھر، تھیٹر، تفریحی و سیاحتی مقامات، انڈور اسپورٹس کلب، جم، کھیلوں کے ٹورنامنٹس پر پابندی برقرار رہے گی، مزارات پر اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی جب کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر 15 جولائی تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔