کورونا وبا کے دوران گلوکار ہارون بھی دولہا بن گئے

اسلام آباد: ملک کے نامور گلوکار ہارون رشتہؑ ازدواج میں بندھ گئے۔
1990 کی دہائی میں معروف بینڈ ’آواز‘ کا حصہ رہنے والے پاکستان کے نامور گلوکار ہارون نے بالآخر جیون ساتھی چُن ہی لیا۔ گلوکار نے اپنی شادی سے متعلق انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔
ہارون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت اور سادہ سی تقریب جس میں اہل خانہ شامل تھے، میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگیا۔ میں اس انسان سے شادی کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں جو غیرمعمولی ہے۔
گلوکارنے کہا کہ سچی محبت طاقت اور خوبصورت ہوتی ہے اورمیں نے پوری زندگی اس کا انتظار کیا تھا۔ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ آگے زندگی کے اس سفر کے لیے پُرجوش ہوں۔
ہارون نے کہا کہ میں اپنی شادی پربہت سی مبارک باد وصول کرچکا اور کررہا ہوں، میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں پر بھی بہت خوش ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔