کراچی کنگز کا مستقبل

حافظہ عاٸشہ احمد

ہم کراچی میں رہنے والوں کی خاصی تعداد PSL میں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہوں جس کی سب سے بڑی وجہ بابر اعظم کا ٹیم میں موجود ہونا ہے کچھ لوگ بابر اعظم پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کے لۓ کھیلنے والا کھلاڑی ہے کیونکہ کہ وہ بہت سست رفتار بیٹنگ کرتے ہیں اور اکثر اسی وجہ سے میچ ہاتھوں سے نکل جاتا ہے ۔ اگر بات کی جاۓ کراچی کنگز کی تو پہلے چار PSL میں اسکی کارکردگی خاطرخواہ نہیں رہی پانچو یں PSL میں تھوڑی بہتر پرفارمنس تھی جس کی وجہ سے فاٸنل میں لاہور کو شکست دے کر ٹاٸٹل اپنے نام کر لیا۔ چھٹا PSL جاری ہے لیکن ٹاٸٹل کا دفاع کرنے والی ٹیم ابھی تک بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاٸی۔

بابر اعظم بیٹنگ کرتے ہوئے

کل جو میچ دیکھنے کو ملا 191 رنز کا ٹارگٹ دینے کے باوجود 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم ہیں بولرز میں بڑے بڑے نام ٹیم میں شامل ہیں لیکن کیا وہ بڑے نام صرف نام ہیں ۔ محمد عامر کی بات کروں تو جو رویہ انکا پچھلے دنوں پی سی بی کے ساتھ رہا انکی پر فارمنس ہمیں کیا دے رہی ہے کیا یہاں انھیں پرفارم کر کے خود کو منوانا نہیں چاہیۓ تھا؟ مگر زیرو پرفارمنس کیا ٹی 20 میں رنز روک کر میچز جیتے جا سکتے ہیں وکٹیں لینا ضروری نہیں ؟

فاسٹ بالر محمد عامر

اگر نہیں تو وکٹوں کے ہندسے کو بالنگ کے خانے سے ہٹا دیں۔ شرجیل خان کو بھی بہت وقت مل گیا مگر کوٸی خاص پرفارمنس انکی طرف سے دیکھنے کو نہیں مل رہی۔ عماد وسیم صرف لاڈلے ہونے کا فاٸدہ اٹھا رہے ہیں اگر انکا کردار ٹیم میں دیکھا جائے تو وہ ماٸنس ہے۔ اگر ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لانا ہے تو کراچی کنگز کی مینجمنٹ اور اونرز کو اپنے فیصلوں پر غور کرنا ہو گا اور پسندیدگی سے نکل کر اصل کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دینی ہو گی تاکہ مستقبل میں کراچی کنگز بہترین ٹیم کے طور پر سامنے آئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔