اہلیان کراچی کیلیے خوشخبری، بجلی 2 روپے 14 پیسے یونٹ سستی

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی خوش خبری، اہلیان کراچی کے لیے بجلی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے، قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا کہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے 1 پیسے فی یونٹ تھی۔
چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے سوال کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ کیا اتھارٹی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی پیشگی اطلاع دی گئی؟
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عمل درآمد کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔