بیوی کو مطلقہ خواتین کے ساتھ دوستی سے منع کیا تھا، خلیل قمر

لاہور: اکثر تنازعات کی زد میں رہنے والے پاکستان کے صف اول کے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر میڈیا میں ان رہنے کا ہنر جانتے ہیں، اسی لیے آئے روز کوئی نہ کوئی اُن کا نیا بیان سامنے آتا رہتا ہے
اپنے تازہ بیان میں خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ میں نے اپنی بیگم کو طلاق یافتہ خواتین کے ساتھ دوستی رکھنے سے منع کر رکھا تھا۔
ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا ان کا اپنی بیوی کو ایسی خواتین کی دوستی روکنا اس لیے نہیں تھا کہ وہ غلط عورتیں ہیں بلکہ وہ میری بیوی کا بسا گھر دیکھ کر پریشان ہوسکتی تھیں۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میری بیوی اُس وقت کم عمر تھی، اسی لیے میں نے اسے یہ مشورہ دیا تھا اور تاکید کی کہ جب وہ باشعور ہوجائے تو پھر وہ دوستی رکھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے اس بیان پر لوگ اعتراض کریں گے لیکن میں ان کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔