کوئٹہ میں پولیس پر خودکُش حملہ، اہلکار اور بچہ جاں بحق، 27 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خودکُش حملے میں پولیس اہلکار اور بچہ جاں بحق جب کہ 22 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خودکُش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آگئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ بلیلی دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق ہوا جب کہ 22پولیس اہلکاروں سمیت 27افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ خودکُش حملے میں 20 سے 25 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، پولیس اہلکار ٹرک پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔