فٹ بال ورلڈکپ2026: تین ممالک کے میزبان شہروں کا اعلان

نیویارک: دُنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان کردیا۔
عالمی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے سپرد کی گئی ہے جب کہ تینوں ممالک کے 16 شہروں میں ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا۔
ورلڈکپ 2026 امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے جب کہ جن شہروں میں میچز منتعقد ہوں گے ان کے نام یہ ہیں۔
امریکی شہروں لاس اینجلس، ہیوسٹن، نیویارک/نیو جرسی، میامی، اٹلانٹا، سیٹل، سان فرانسسکو، کینساس سٹی، ڈیلاس، فلاڈیلفیا، میکسیکو کے شہر میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا، مونٹیری، کینیڈا کے شہر وینکوور اور ٹورنٹو شامل ہیں۔
فیفا حکام کی جانب سے گروپ میچز اور ایلیمینیشن راؤنڈ میچوں کی میزبانی کے حوالے سے کسی شہر کو منتخب نہیں کیا ہے تاہم حتمی اعلان بعد میں متوقع ہے۔
ورلڈکپ 2026 میں پہلی بار 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ملکوں میں منعقد ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔