گلوکار علی ظفر نے نمل یونیورسٹی کیلئے 1.3 ملین ڈالر فنڈ اکٹھا کرلیا

ٹیکساس: اداکار اور گلوکار علی ظفر نے نمل یونیورسٹی کے لیے 1.3 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا۔
علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا کے فضل سے، پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے لیے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے، صرف ہیوسٹن سے 1.3 ملین ڈالر جمع کرنے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہاں 60 فیصد طلبہ مفت میں اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ یہ پاکستان کے لیے ہے، سب مل کر اس میں حصہ ڈالیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔