سندھ میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ میں بجلی بچت کی خاطر بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں کاروباری اوقات تبدیل کردیے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے، جس کےتحت رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام شادی ہالز رات ساڑھے دس بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ شادی بیاہ کے پروگرامز بھی رات ساڑھے دس بجے ختم کرنا ہوں گے۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔
میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے کاروباری اوقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے کاروباری اوقات کا اطلاق آج سے ہوگا جب کہ یہ فیصلہ ایک مہینے کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔