انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ کیوں منسوخ ہوا؟

مانچسٹر: میزبان انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ بھارتی ٹیم میں کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں آج سے شروع ہونا تھا لیکن بھارتی ٹیم میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔
دو روز قبل بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر اسپورٹس اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے جب کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیم کے مزید ایک اسپورٹس اسٹاف کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ: "بی سی سی آئی کے ساتھ جاری بات چیت کے بعد ، ای سی بی اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں آج سے شروع ہونے والا پانچواں ٹیسٹ منسوخ کردیا جائے گا۔”
انڈیا کے سابق وکٹ کیپر اور تبصرہ نگار دنیش کارتک نے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آج کوئی کھیل نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ اس ٹیسٹ کے منسوخ ہونے کا فائدہ بھی بھارت کو ہوا ہے اور ٹیسٹ سیریز 1-2 سے اُس کے نام رہی ہے۔ اگر یہ مقابلہ ہوتا تو شاید بھارت سیریز نہ جیت پاتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔