اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: کینیڈا بھی زیر، پاکستان فائنل کھیلنے کیلئے فیورٹ

آئپوہ: ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنی کامیابیوں سے سب کو حیران کررہی ہے، کینیڈا کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچنے کے لیے فیورٹ ہوگیا۔
آئپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 سے شکست دی، کھیل کے پانچویں منٹ میں سین ڈیوس نے گول اسکور کیا جبکہ 17ویں منٹ میں ہربر سدھو نے فیلڈ گول اسکور کرکے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول کی برتری دلادی۔
تاہم قومی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام سے پہلے ابوبکر نے یکے بعد دیگرے پنالٹی کارنر پر 2 گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔
دوسرے ہاف میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 36 ویں منٹ میں ارشد لیاقت، 44 ویں منٹ میں علی غضنفر نے فیلڈ گول اسکور کیا جب کہ کینیڈا کی جانب سے سین ڈیوس اور ارجات نے فیلڈ گول کیے۔ کھیل کے اختتام تک پاکستان کو 4-5 سے برتری حاصل رہی۔
دوسری جانب پاکستان اپنا پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، 4 میچز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔