دعا زہرا کی عمر16 سے 17 سال کے درمیان نکلی

کراچی: شہر قائد سے لاپتا ہوکر پنجاب جاکے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمرکا تعین کر لیا گیا۔دعا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان نکلی۔
ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا، رپورٹ کل صبح پولیس کو باقاعدہ طور پر موصول ہوگی۔
خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے ٹیسٹ کرانےکا حکم دیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے 2 روز میں طبی ٹیسٹ کرانےکا حکم دیتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی تھی اور دعاکو شیلٹر ہوم بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔