فٹ بال ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

لاہور: فٹ بال ورلڈکپ کی ٹرافی لیے فرانسیسی فٹ بالر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
فرانسیسی فٹ بالر کرسٹن کریمبیو فٹ بال ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے تو پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی کپتان حاجرہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مشروب ساز ادارے کے حکام بھی موجود تھے۔
لاہور کے نجی ہوٹل میں ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فینز کو ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
قطر میں فٹ بال کا عالمی میلہ 21 نومبر سے شروع ہورہا ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔ فٹ بال ورلڈکپ کی ٹرافی کو 50 سے زیادہ ملکوں میں لے جایا جارہا ہے۔ ٹرافی آذر بائیجان سے لاہور پہنچی ہے اور اب یہاں سے اپنی اگلی منزل سعودی عرب جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔