عوام کا سمندر پٹرول پمپس پر اُمڈ آیا: حکومت کی قیمتوں میں اضافے کی تردید

کراچی/اسلام آباد: ملک بھر کے مختلف شہروں کے پٹرول پمپس پر عوام کا جم غفیر اُمڈ آیا، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لوگوں کا حصول پٹرول کے لیے سمندر پٹرول پمپس پر ٹوٹ پڑا، بیشتر پمپس مالکان نے پٹرول ملنے کا سلسلہ بند کردیا،اس کی وجہ یہ تھی کہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کررہی ہے۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تردید سامنے آئی ہے۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے پری بجٹ سمینار میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی افواہوں کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، عوام افواہوں پرکان نہ دھریں، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔