براؤزنگ پاکستان

پاکستان

قطر میں بھارتی جاسوسوں کا پکڑا جانا دیگر ملکوں میں نیٹ ورک موجودگی کا ثبوت ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ قطر میں بھارتی جاسوسوں کا پکڑا جانا دیگر ممالک میں نیٹ ورک موجود ہونے کا ثبوت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے قطر میں بھارتی بحریہ کے افسران…

الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی۔ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 90 روز میں عام انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے عدالت…

صدر نے انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی، چیف جسٹس

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ صدر مملکت نے تو الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے خود آئین کی خلاف ورزی کی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عام…

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر زرداری سمیت 15 ملزمان طلب

اسلام آباد: ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی اور اس دوران…

غیر قانونی مقیم لوگ اپنے ملک جائیں، ویزا لے کر آسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

لاہور: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے، تاہم غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی اپنے ملک جائیں ویزا لیں پھر پاکستان آسکتے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور کامیابی مل گئی، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے سربراہ استحکام پاکستان…

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈیڈلائن کا آج آخری دن، کل سے آپریشن ہوگا

اسلام آباد/ کراچی: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن ہے، جس کے بعد کل سے ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر…

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کے مثبت اثرات ہوں گے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کے مثبت اثرات ہوں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طور پر…

ہالووین ڈے کی مناسبت سے شرمیلا فاروقی نے بھوت کا روپ دھار لیا

کراچی: دُنیا بھر میں 31 اکتوبر کو عالمی یوم ہالووین منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے لوگ بھوت کا گیٹ اپ اختیار کرتے ہیں۔ پاکستان کی معروف سیاست دان شرمیلا فاروقی نے اس دن کی مناسبت سے بھوت کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ اُنہوں نے سوشل میڈیا…

9 مئی لعنتی پروگرام، گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، یہاں سے میرے والدین اور…