سیاسی جماعتیں امن کے لیے مل بیٹھ کر قانون سازی کریں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملکی امن کے لیے سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر قانون سازی کریں۔
نگراں وزیراعظم نے اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملک میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مقروض ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوئے، ملازمت کی نوعیت جوبھی ہو ہمیں فرض شناسی سے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے، آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔