براؤزنگ خاص خبریں
خاص خبریں
ماہ صیام، مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے متعلق پلان جاری!
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی انتظامیہ نے ماہِ رمضان کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے متعلق پلان جاری کردیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عالمی وبا کورونا وائرس کی مناسبت…
عاطف اسلم نے اہلیہ کو اپنی ملکہ قرار دے دیا
کراچی: معروف گلوکار عاطف اسلم نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کو اپنی ملکہ قرار دے دیا۔
گزشتہ روز عاطف اسلم اور سارہ بھروانا نے اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منائی۔ شادی کے 8 برس بعد بھی عاطف اسلم اپنی بیوی کے بے حد دیوانے ہیں اور سارہ کے…
کورونا وبا سنگین: 4525 نئے مریض، 41 جاں بحق!
اسلام آباد: پاکستان بھر میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح بھی 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کووڈ 19…
شہباز، خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب
لاہور: عدالت عالیہ نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا جب کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔
جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال…
کنول نصیر اور حسینہ معین کی رحلت۔ خلا پُر نہ ہوسکے گا
پی ٹی وی کا سنہری دور آج بھی بے شمار ناظرین کے ذہنوں میں محفوظ ہے، وہ کبھی محو نہیں ہوسکے گا کیونکہ اس سے ایسی یادیں وابستہ ہیں کہ لوگ چاہ کر بھی بھلا نہیں سکتے۔ ہمارے سرکاری ٹیلی وژن کے ذریعے ناظرین کو معیاری اور زبردست تفریح مہیا ہوتی…
پی ڈی ایم کی ڈوبتی کَشتی
ثناء غوری
لگ رہا تھا کہ جوش وجذبے سے بھری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یا پی ڈی ایم ایسا طوفان اٹھانے والی ہے کہ حکومت کا سنبھلنا مشکل ہوجائے گا، طوفان تو اٹھا لیکن پی ڈی ایم کے اندر ہی، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم کی کشتی بھنور میں پھنسی اور!-->!-->!-->…
اقساط میں جرمانہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے، عمر اکمل کی درخواست
لاہور: کرکٹر عمر اکمل مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کے عائد کردہ جرمانے کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔
جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث 30 سالہ بلے باز کا ری ہیبلی ٹیشن پروگرام زیر التوا ہے۔ پچھلے مہینے کے آغاز میں…
معروف لوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویش ناک
لاہور: ملک کے معروف لوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔
گلوکار شوکت علی کے مداح نہ صرف پاکستان، بلکہ دُنیا بھر میں موجود ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے کے باعث 12 روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں۔…
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلیے ن لیگی امیدوار متنازع تھا، بلاول
کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ن لیگ کا امیدوار متنازع تھا جب کہ ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلز پارٹی کا حق تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے…
کورونا وبا میں تیزی، 67 افراد جاں بحق، 4468 نئے مریض!
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مثبت کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، آج بھی کورونا کے ایک دن میں 4 ہزار 468 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار…