میں اپنے بھارتی مداحوں کو یاد کرتا رہتا ہوں، عاطف اسلم

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں۔
عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی ماضی کے کئی قصوں کو یاد کرتے ہوئے بولی وُڈ میں اپنی خوش گوار یادوں پر نظر ڈالی۔
عاطف اسلم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ‘بارڈر لیس میوزک’ (Borderless Music) نامی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں، جس میں، میں نوجوان فنکاروں، سینئرز، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں اور بہت سا نیا میوزک آپ تک پہنچنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تمام بھارتی مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پابندی کی وجہ سے اداس یا برا محسوس نہ کریں، بس اتنا جان لیں کہ میں ہمیشہ سے آپ لوگوں کو یاد کرتا رہا ہوں۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے وہاں کام کرنا تو یاد نہیں آتا لیکن آپ لوگ ضرور یاد آتے ہیں کیونکہ پلے بیک سنگنگ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور اگر یہ پابندی نہ لگی ہوتی تو شاید میں اپنا ذاتی میوزک تخلیق نہ کرپاتا، میں واقعی اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔