اداکاری میں کہاں تک کامیاب رہا، ناظرین ہی بہتر بتاسکتے ہیں، عاطف اسلم

کراچی: گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوانے میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں یہ تو ناظرین ہی بہتر بتائیں گے۔ ذاتی طور پر سیریل سنگ ماہ میں کام کرکے بہت لطف آیا

کرکٹ بورڈ کے مالی ذخائر میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، چیئرمین

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ پارٹنرشپ رائٹس میں 77 فیصد اضافہ پاکستان کرکٹ کے لیے زبردست خبرہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کپتان رمیز راجا نے ٹوئٹ میں کہا کہ 2023-2022 سیزن کے لیے دوطرفہ ہوم سیریز کے پارٹنرشپ رائٹس

سیالکوٹ: بغیر اجازتPTI جلسے کی تیاریوں پر عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان گرفتار

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت تحریک انصاف کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی کا سلسلہ جاری

کراچی/ حیدرآباد/ سکھر: وادی مہران میں پچھلے کافی دنوں سے آبی قلت کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج دیکھنے میں آرہے ہیں۔ فصلوں کی آب یاری کے لیے پانی دستیاب ہے نہ پینے کے لیے مل رہا ہے۔ اس پر طرہ کہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی مزید بڑھتی

متحدہ عرب امارات کے صدر کی رحلت، 40 روزہ سوگ کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی

عامر لیاقت نے نجی ویڈیوز لیک کرنے پر دانیہ ملک کو معاف کردیا

کراچی: سیاست دان اور میڈیا کی معروف شخصیت عامر لیاقت نے کہا ہے کہ انہوں نے نجی ویڈیوز میڈیا پر لانے پر اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو معاف کردیا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ دانیہ ملک نے نجی ویڈیوز منظرعام پر لاکر شادی کے رشتے کی توہین کی ہے۔

اعجاز اسلم نے عروہ کو تمیز سیکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

کراچی: پاکستان کے سینئر ٹی وی اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ عروہ حسین کے تمیز سیکھنے کی ضرورت پر زور دے دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کام تو نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ انہیں بہت جلدی غصہ آتا ہے، ایک دو بار اداکارہ کی

چاند سے لائی گئی مٹی میں پودے اگانے کا کامیاب تجربہ

فلوریڈا: چاند سے لائی گئی مٹی میں پودے اُگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، انسانی تاریخ میں پہلی بار قمری اور خلائی تحقیق میں ایک عظیم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔سائنسی جریدے ’’جرنل کمیونیکیشنز بائیولوجی‘‘ میں شائع شدہ ایک نئے مقالے میں فلوریڈا

ٔحیدرآباد کے قریب ٹرین حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

حیدرآباد: مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو

پی پی کا سندھ میں ایم کیو ایم کو 4 وزارتیں دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی اور اس حوالے سے معاملات بھی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ میں چار وزارتیں دی جائیں گی جن