سیالکوٹ: بغیر اجازتPTI جلسے کی تیاریوں پر عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان گرفتار

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت تحریک انصاف کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کردیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔
اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔