متحدہ عرب امارات کے صدر کی رحلت، 40 روزہ سوگ کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کے سوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
صدارتی اعلان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔