پی پی کا سندھ میں ایم کیو ایم کو 4 وزارتیں دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی اور اس حوالے سے معاملات بھی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ میں چار وزارتیں دی جائیں گی جن کے لیے ایم کیو ایم نے خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین، جاوید حنیف اور کنور نوید جمیل کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس میں ایم کیو ایم نے اپوزیشن اتحاد کا ساتھ دیا تھا، اسی کے نتیجے میں سابق عمران حکومت اپنے اختتام کو پہنچی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔